03:53 pm
سابق کپتان یونس خان کوبڑی خوشخبری مل گئی

سابق کپتان یونس خان کوبڑی خوشخبری مل گئی

03:53 pm

کراچی (آئی این پی)پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان انڈر19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر سپورٹس جرنلسٹ وحید خان کا کہنا تھا کہ یونس خان کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اس بات کا اعلان کل پیر کے روز متوقع ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان کو جونیئر کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بھی منتخب کیا گیا ہے
جبکہ مینجمنٹ کی ذمہ داری ندیم خان کے سپرد کی گئی ہے۔معروف صحافی کے اس انکشاف کے بعد کرکٹ حلقوں سے یہ باتیں سننے کو مل رہی ہیں کہ یونس خان کو جونیئر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔واضح رہے یونس خان نے پاکستان کی جانب سے 118ٹیسٹ میچز کھیل کر 34سینچریوں اور 33 نصف سینچریوں کی مدد سے 10 ہزار 99 رنز سکور کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے 265ایک روزہ میچز میں 7سینچریوں اور 48 نصف سینچریوں کی مدد سے 7 ہزار 2 سو 49 رنز سکور کئے جبکہ 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 2 نصف سینچریوں کی مدد سے 4 سو 42 رنز سکور کئے۔

تازہ ترین خبریں