05:13 pm
آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے اتنا بڑا ہدف دے دیا کہ آپ بھی مایوس ہوجائیں

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے اتنا بڑا ہدف دے دیا کہ آپ بھی مایوس ہوجائیں

05:13 pm

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں کینگروز نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 328 رنز کا ہدف دے دیا۔ پانچویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے
مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔ کینگروز کی جانب سے پاکستانی نژاد اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے اس میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے آبائی وطن والوں کے خلاف 98 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ آسٹریلیا کے سٹائلش بلے باز میکسویل 70 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شان مارش نے 61 اور کپتان ایرون فنچ نے 53 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 4 جبکہ جنید خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کا تیسرا کوئی بھی بلے باز وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین خبریں