06:23 pm
آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی کھلاڑی پھر میدان میں آگئے

آسٹریلیا کے خلاف سیریز ختم ہوتے ہی پاکستانی کھلاڑی پھر میدان میں آگئے

06:23 pm

لاہور ( آئی این پی ) اسٹارکرکٹرز کے بغیر پاکستان ون ڈے کپ (کل ) منگل سے راولپنڈی کر کٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا جس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل اسٹارکرکٹرز آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے بعد اس ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی آرام کرینگے۔ٹورنامنٹ میں 5ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی جن میں پنجاب، بلوچستان،سند ھ ،خیبر پختونخوا اور فیڈرل ایریا شامل ہیں،تورنامنٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کا آغاز 2اپریل سے ہوگا، افتتاحی میچ میں پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں مقابل ہوں گی، فائنل میچ 12اپریل کو ہوگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دئیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، آل رانڈر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک ایک لاکھ روپے جیب میں ڈالنے کا موقع ملے گا، ہر کھلاڑی کی میچ فیس بھی 33 سے بڑھا کر 35ہزار کردی گئی ہے۔تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ 2017اور 2018کی چیمپیئن فیڈرل ایریاز کی ٹیم ٹائٹل جیت کی ہیٹ ٹرک کا عزم لئے کھیلے گی۔پاکستان کپ کیلئے 5ٹیموں کا انتخاب انضمام الحق کی سربراہی میں کیا گیا ہے۔دفاعی چیمپیئن فیڈرل ایریا کی قیادت محمد رضوان کے سپرد ہے،
دیگر میں احمد شہزاد،اسد آفریدی،بلال آصف،اسرار اللہ،خرم شہزاد، محمد نواز، نہال منصور، رمیز راجہ جونیئر،رومان رئیس، ثمین گل، سعود شکیل، صہیب مقصود،وقاص مقصود اور ضیاالحق شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کے کپتان سلمان بٹ ہونگے، ان کی ٹیم میں عابدعلی،عادل امین، عدنان اکمل، فیضان ریاض، خوشدل شاہ،محمد عرفان،محمد عرفان جونیئر،محمد سعد، سہیل خان،موسی خان، عمید آصف، وہاب ریاض، ذیشان ملک اورزوہیب خان شامل ہوں گے۔پنجاب ٹیم کی قیادت کامران اکمل کریں گے، انورعلی،بلاول بھٹی، احسان عادل، فہد اقبال، افتخار احمد، کاشف بھٹی، خرم منظور،محمد اصغر، محمد سمیع،سعد علی، رمیز عزیز،سمیع اسلم،سہیل تنویر اور ولید خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔سندھ ٹیم کے کپتان عمر گل کے علاوہ احسان علی، عامر یامین، عاشق علی،آصف علی، حماد اعظم، عمران رفیق،محمد حسان، محمد الیاس،نعمان علی،راحت علی، صاحبزادہ فرحان، عمر امین اور عمر صدیق کا ساتھ میسر ہوگا۔بلوچستان ٹیم کے کپتان اسدشفیق جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں علی عمران، عماد بٹ، اویس ضیا، بسم اللہ خان، غلام مدثر، فواد عالم،حارث روف، محمد عرفان جونیئر، قیصراشرف، تاج ولی، عمرخان، عمر اکمل، وقارالحسن اور ذیشان اشرف شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں