10:03 am
ورلڈ کپ میں پاکستان ضرور جیتے گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد کس روحانی شخصیت کے پاس پہنچ گئے؟ پاکستانی سن کر جھوم اٹھے

ورلڈ کپ میں پاکستان ضرور جیتے گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد کس روحانی شخصیت کے پاس پہنچ گئے؟ پاکستانی سن کر جھوم اٹھے

10:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ورلڈ کپ میں پاکستان ضرور جیتے گا ۔۔ کرکٹر سرفراز احمد کس روحانی شخصیت کے پاس پہنچ گئے؟ پاکستانی سن کر جھوم اٹھے ۔۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات ان کی رہائش گاہ پر کی۔
اس دوران سرفراز احمد نے مولانا طارق جمیل سے ورلڈکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی فتح کیلئے خصوصی دعا کی اپیل کی۔اس دوران مولانا طارق جمیل نے سرفراز احمد کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی ورلڈکپ میں فتح کیلئے ضرور خصوصی دعا کریں گے۔ ملاقات کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ہر صورت پاکستان لائیں گے اور قوم کو عید کا تحفہ دیں گے۔دوسری جانب ورلڈکپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں ٹھیک جا رہی ہیں۔ دورہ انگلینڈ اور ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں