10:11 am
لاکھوں دلوں کی دھڑکن، معروف کھلاڑی پر فکسنگ کا الزام لگ گیا

لاکھوں دلوں کی دھڑکن، معروف کھلاڑی پر فکسنگ کا الزام لگ گیا

10:11 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے کرکٹر دلہا را لو کوتھیکے پر کرپشن کے چارجز لگا دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کا کہناہے کہ دلہارا لوکوتھیکے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انہیں 14 روز میں جواب داخل کرنا ہوگا ۔سرلنکا کے کھلاڑی پر فکسنگ ، دوسروں کو اکسانے اور رپورٹ نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
چھ ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب آئی سی سی کی جانب سے 38 سالہ سابق کھلاڑی پر یہ الزام عائد کی گیا ہے ، گزشتہ سال نومبر میں دلہارا لو کو تھیکے پر پر اسی طرح کے تین الزامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈنٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے تھے ۔

تازہ ترین خبریں