03:14 pm
آسٹریلیا سے سیریز؛ بیٹسمینوں کی خود غرضی ٹیم کو لے ڈوبی

آسٹریلیا سے سیریز؛ بیٹسمینوں کی خود غرضی ٹیم کو لے ڈوبی

03:14 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سابق پیسر جلال الدین کا کہنا ہے کہ کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بیٹسمینوں کی خود غرضی گرین شرٹس کو لے ڈوبی، کرکٹرز ٹیم کے بجائے اپنے لیے کھیلتے نظر آئے جب کہ ورلڈ کپ سے قبل کپتان کو آرام دینے کا فیصلہ بھی درست نہیں تھا۔یو اے ای میں کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچوں میچزمیں شکست دی، پی سی بی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد سمیت 6اہم کرکٹرز کو آرام دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، www.cricketpakistan.com.pkکے سلیم خالق کو خصوصی انٹرویو میں سابق پیسر جلال الدین نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستانی بیٹسمین ذاتی اہداف حاصل کرنے کیلیے فکرمند رہے، ٹیم کیلیے کھیلتے تو بہتر ٹوٹل حاصل کیے جاسکتے تھے، اسٹرائیک ریٹ بہتر ہوتا توپہلے دونوں میچز میں پاکستان280 سے کافی زیادہ
رنز بنا سکتا تھا، یو اے ای کی پچز فاسٹ بولرزکیلیے سازگار نہیں ہوتیں، اس طرح کی کنڈیشنز میں ضروری ہوتا ہے کہ بیٹسمین اتنا مجموعہ حاصل کریں کہ بولرز رنز کی پرواہ کیے بغیر کھل کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ایک سوال کے جواب میں جلال الدین نے کہا کہ ورلڈکپ اتنا قریب ہونے کے باوجود کپتان کو آرام دینا بڑی خلاف معمول بات تھی، اگر سلیکٹرز نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو پرکھنا بھی چاہتے تھے تب بھی سرفرازاحمدکواسکواڈ کے ساتھ رکھنا چاہیے تھا تاکہ وہ خود بھی ان کی کارکردگی کا جائزہ لے سکتے۔ویمنزسلیکشن کمیٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی اطلاع میڈیا سے ملی، جلال الدینجلال الدین کا کہنا ہے کہ ویمنز سلیکشن کمیٹی کی سربراہی سے ہٹائے جانے کی اطلاع تک نہیں دی گئی، اخبارات سے معلوم ہوا کہ نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جارہی ہے، ویمنز چیف سلیکٹر کے طور پر اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، ویسٹ انڈیزکیخلاف میچز سمیت قومی ٹیم نے 3سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتا ہوں، 28 کوچز کی تربیت بھی کی، اس شعبے میں کام کرنا چاہتا ہوں، منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی وسیم خان کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے