02:20 pm
 پیسے کے پیچھے میں اسلامی قدروں کو بھول جائوں

پیسے کے پیچھے میں اسلامی قدروں کو بھول جائوں

02:20 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور قومی بلے باز اظہر علی کے شاندار کارنامے نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔انھوںنے شراب ساز کمپنی کی سپانسر شدہ ٹی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا ۔ 34سالہ پاکستانی کھلاڑی اظہر علی برطانیہ کی ایک کاؤنٹی سمرسیٹ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں جہاں ان کی ٹیم کو ٹربیوٹ نامی کمپنی سپانسر کرتی ہے
اور ٹربیوٹ شراب بنانے والی کمپنی ہے اس لیے اظہر علی نے اس کمپنی کے لوگووالی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ کہ یہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے جس کے بعد انہوں نے ٹربیوٹ کے لوگو کے بغیر شرٹ پہنی۔اظہر علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے ہیں لیکن آج کل وہ برطانیہ میں موجود ہیں کیونکہ وہ سمرسیٹ کے لیے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلتے ہیں اور وہیں انہوں نے شراب بنانے والی کمپنی کی جانب سے سپانسر کیے جانے پر اس کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا ۔اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے مسلمان کھلاڑی ہاشم عاملہ بھی شراب بنانے والی کسی بھی کمپنی کی سپانسرڈ شرٹ پہننے سے انکار کر چکے ہیں، ہاشم عاملہ بھی شراب بنانے والی کمپنی کے لوگو والی شرٹ نہیں پہنتے اور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی ایسا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔سمرسیٹ کی ٹیم کے ساتھ ان کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی شرٹ پر ٹربیوٹ کا لوگو موجود نہیں ہے۔

تازہ ترین خبریں