02:14 pm
2 ملک، 15 گھنٹے اور 10 وکٹیں، لاستھ ملنگا نے شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا

2 ملک، 15 گھنٹے اور 10 وکٹیں، لاستھ ملنگا نے شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا

02:14 pm

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کے مایہ ناز باؤلر لاستھ ملنگا نے اپنے کیرئیر کے دوران بے تحاشا کامیابیاں حاصل کیں اور کئی اعزاز اپنے نام کئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے ایسا شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا ہے کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔35 سالہ ملنگا نے 15 گھنٹوں کے دوران 2 ممالک میں 2 مختلف میچ کھیلتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کر کے انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ بدھ کی شام لاستھ ملنگا نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں شین واٹسن، کیدر جادھو اور ڈوین براوو کی وکٹیں اڑائیں اور اپنی ٹیم کو 37 رنز سے کامیابی دلائی۔
میچ کے بعد وہ رات 1 بج کر 40 منٹ پر کولمبو کے راستے کینڈی جانے والی پرواز میں سوار ہوئے اور صبح 4 بج کر 30 منٹ پر منزل مقصود پر پہنچے اور پھر 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہونے والا میچ کھیلنے کیلئے 7 بجے ہی سٹیڈیم جا پہنچے تاکہ پریکٹس بھی کر سکیں۔ ان کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں کچھ آرام کرنے کا موقع بھی مل گیا جس کے بعد انہوں نے 49 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔انہوں نے مخالف ٹیم کی پہلی پانچ وکٹیں صرف 40 کے مجموعی سکور پر گرا دیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے سات وکٹیں حاصل کرنے کیلئے صرف 9.5 اوورز کرائے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری ٹیم محض 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور یوں ان کی ٹیم نے یہ میچ 156 رنز سے جیت لیا۔

 

تازہ ترین خبریں