02:22 pm
مراکشی خاتون کیساتھ ویڈیوبنانایاسرشاہ کومہنگاپڑ گیا،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

مراکشی خاتون کیساتھ ویڈیوبنانایاسرشاہ کومہنگاپڑ گیا،پی سی بی نے بڑااقدام اٹھالیا

02:22 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے مایہ ناز سپن باولر یاس شاہ کو نوجوان لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے خبر دار کر دیاہے ۔پاکستان ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یاسر شاہ کی کچھ دن پہلے نوجوان لڑکی کے ساتھ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں وہ ایک بھارتی گانے پر چہرے کے تاثرات دکھا رہے تھے تاہم وہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی نظروں سے بھی گزری
جس پر انہیں خبردار کر دیا گیاہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی ” کوڈ آف کنڈکٹس “ کی سیریز متعارف کروانے جارہاہے جس کی وجہ یاسر شاہ کی حالیہ ویڈیو اور عمر اکمل کی دبئی کے نائٹ کلب میں سامنے آنے والی ویڈیو ہے جو کہ دراصل آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران سامنے آئیں جس میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ایسا کہا جارہاہے کہ یاسر شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بتایا ہے کہ دبئی کے مال میں ایک لڑکی دوڑتی ہوئی آئی اور شدت کے ساتھ ٹک ٹاک کیلئے ویڈیو بنانے کیلئے گزارش کرنے لگی ۔پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ یاسر شاہ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیاہے ۔

تازہ ترین خبریں