01:16 pm
ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا

01:16 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کے پسندیدہ کھلاڑیوں کو نظر انداز کردیا گیا، قومی ٹیم کے کوچ اور سلیکٹر کو شدید تنقید کا سامنا، جانتے ہیں وہ کھلاڑی کون سے ہیں ؟ جانیں ۔۔عمراکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہ کرنے پر شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کوچ اور سلیکٹرز کو آڑھے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضام الحق کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ سینئر صحافیوں اورتجزیہ کاروں نے بھی تینوں اہم کھلاڑیوں کو نظرانداز کیے جانے کی وجہ پوچھ لی،ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹ سے عمر اکمل، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کو نظر انداز کیے جانے کی ٹھوس وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ عمر اکمل پاکستان ون ڈے کپ میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود ورلڈکپ 2019ءکے ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان پرجرمانہ عائد کیا تھا۔ آسڑیلیا کےخلاف سیریز کے دوران عمراکمل کسی کو بتائے بغیر رات بھر ایکون کے کنسرٹ میں شریک رہے تھے۔عمر اکمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو ہوش آیا جس کے بعد عمراکمل ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں کے پول سے باہر کردیے گئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کےخلاف خراب کارکردگی دکھانے اور فٹنس مسائل سے دوچار رہنے والے یاسر شاہ کو ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہاب ریاض کو بھی مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بعد پاکستان ون ڈے کپ میں بھی وہاب ریاض کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھائی گئی لیکن مکی آرتھر کے پلان میں شامل نہ ہونے کے باعث ان کا نام تیسری دفعہ بھی ورلڈکپ میں شامل نہیں کیا گیا،پاکستان کرکٹ کے ایک اور بیڈ بوائے احمد شہزاد پی ایس ایل کے بعد پاکستان ون ڈے کپ میں شاندار فارم میں نظر آرہے ہیں مگر مکی آرتھر کا اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بھی ورلڈکپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں