01:21 pm
ورلڈ کپ سے قبل افغان کرکٹ ٹیم کیساتھ ایساکیاہوگیاکہ کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ،جانیں

ورلڈ کپ سے قبل افغان کرکٹ ٹیم کیساتھ ایساکیاہوگیاکہ کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ،جانیں

01:21 pm

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے قبل اپنی ٹیم کے کپتان کو برطرف کر دیا ہے جس کے باعث افغان کرکٹ ٹیم میں بھونچال برپا ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے تک ذمہ داری سنبھالنے والے اصغر افغان کی جگہ گلبدین نائب کو ٹیم کی باگ ڈور سونپ دی گئی ہے اور رحمت شاہ کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ راشد خان کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی ہے۔
31 سالہ اصغر نے محمد نائب کے کپتانی چھوڑنے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا اور پھر ان کی قیادت میں ٹیم نے ناصرف آئی سی سی کی فل ممبرشپ حاصل کی بلکہ ورلڈکپ 2019ءکیلئے کوالیفائی بھی کیا۔ نئے مقرر ہونے والے کپتان گلبدین نائب نے 2011ءمیں ڈیبیو کیا اور اب تک 52 ون ڈے میچوں میں میں افغانستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔میگاایونٹ سے قبل کپتان کی برطرفی پر افغان کرکٹرز سخت ناخوش ہیں اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان راشد خان سمیت محمد نبی اور دیگر کھلاڑیوں نے فیصلے پر تنقید کی اور سوشل میڈیا پر کھل کر ناگواری کا اظہار بھی کیا ہے۔ راشد خان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی سے احترام کے ساتھ میں سختی سے اس فیصلے پر ان سے اتفاق نہیں کرتا، میں انہیں غیرذمہ دارانہ اور متعصبانہ خیال کرتا ہوں، ورلڈ کپ سے قبل ہم اپنے کپتان اصغر افغان کو ہی برقرار رکھے جانے کے حامی ہیں، ان کی زیرقیادت ٹیم نے غیرمعمولی فتوحات سمیٹی ہیں۔

تازہ ترین خبریں