02:16 pm
بھارت نےکھیل کےمیدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی،2026کے ورلڈ کپ پرنظریں جمالیں

بھارت نےکھیل کےمیدان میں بڑی کامیابی حاصل کرلی،2026کے ورلڈ کپ پرنظریں جمالیں

02:16 pm

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی فٹ بال فیڈریشن کے صدر پرافل پٹیل کو فیفا کونسل کی رکنیت ملنے کے بعد نئی دہلی کی فٹ بال ورلڈ کپ 2026 میں کوالیفائی ہونے کی راہیں روشن ہوگئی۔خبررساں ادارے ’اےایف پی‘ کے مطابق فیفا کونسل کی رکنیت ملنے کے بعد انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے مرحلے میں تمام تر توجہ بھارت میں ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ’بھارت میں فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے‘۔خیال رہے کہ پرافل پٹیل بھارتی فٹ بال فیڈریشن کے صدر ہیں
اور حال ہی میں انہیں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کانگریس کی کونسل کی رکنیت ملی تھی۔ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کانگریس کی کونسل میں رکنیت کے لیے ایشیائی وفد میں 6 افراد شامل تھے اور پاکستان سے سید فیصل صالح حیات وفد کا حصہ تھے۔رواں برس جنوری میں منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں بھارت کی 8 سال بعد واپسی سے نئی دہلی کا اعتماد بحال ہوا تاہم بھارتی ٹیم دوسرے راؤنڈ میں ہی باہر ہوئی گئی تھی۔پرافل پٹیل نے کالالمپور میں منعقد تقریب میں کہا کہ ’مجھے ذاتی طورپر بہت خوشی ہے کہ ایشیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں بھارت پر غیرمعمولی اعتماد کا اظہار کیا گیا اور یقیناً چین کو اے ایف سی اور فیفا کے گیمز میں شرکت کرنی چاہیے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ بھارتی ٹیم 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرے‘۔ادھر پاکستان میں رواں برس جنوری میں خبر آئی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن(پی ایف ایف) کے مالی مسائل مزید سنگین شکل اختیار کر گئے ہیں اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے بعد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے بھی پاکستان فٹبال کو فنڈز کی فراہمی روک دی۔اشفاق حسین شاہ کی زیر سربراہی پی ایف ایف کی نئی قیادت کے انتخاب کے بعد ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی تھی جس کے بعد اب فیفا نے بھی پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فنڈز نہ دینے کا اعلان کردیا تھا۔دوسری جانب فیفا کے ترجمان نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایف ایف کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ فیفا فارورڈ پروگرام کے تحت فنڈنگ روک دی گئی ہے۔ ہم اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

تازہ ترین خبریں