01:30 pm
اگرآپ ایساکھاناکھائیں گے تودنیاکی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں  کھیل سکتے

اگرآپ ایساکھاناکھائیں گے تودنیاکی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیل سکتے

01:30 pm

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پیشگوئی کی ہے کہ گرین شرٹس کا اگلا کپتان محمد عامر ہوسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلا جاسکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ عامر بے شک پچھلے کئی میچوں میں وکٹس نہیں لے سکے لیکن پھر بھی محمد عامر کرکٹ کی دنیا کے بہترین باؤلر ہیں
اور ان کی نظر میں وہ قومی ٹیم کے اگلے کپتان ہیں۔ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس بار ورلڈ کپ میں تُکا نہیں چلے گا بلکہ اچھا کھیل کر جیتنا ہوگا، 2019 کا ورلڈ کپ بھی 1992 کی طرز پر ہورہا ہے اور قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ کوالٹی کرکٹ کی طرف توجہ دیں ، بریانی کھا کر دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف نہیں کھیلا جاسکتا، 10 سال تک کرکٹ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا لیکن 10 سال کے بعد کرکٹرز کے پاس بورڈ آیا ہے تو اب نظام بہتر ہوگا۔

تازہ ترین خبریں