01:33 pm
 محمد عامر کی کارکردگی سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدبھی پریشان، دل کی بات زبان پر لے آئے

محمد عامر کی کارکردگی سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمدبھی پریشان، دل کی بات زبان پر لے آئے

01:33 pm

کراچی (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹرائیک باؤلر محمد عامر کی رفتار اور سوئنگ دونوں میں کمی آئی ہے اور ان کی وکٹوں کی شرح بھی کم ہو گئی ہے،
جب ٹیم کا اسٹرائیک باؤلر ہی وکٹیں نہ لے رہا ہو تو پریشانی ہوتی ہے۔کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ 18 اپریل کو ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اور گرین شرٹس بھرپور تیاری کے ساتھ انگلینڈ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ذہن میں ہر چیز واضح ہے اور پوری منصوبہ بندی کرکے بڑے مقابلے میں شامل ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں