02:06 pm
 احمد شہزادتوبڑا کھلاڑی نکلا ۔۔۔ قومی کرکٹر  برہنہ حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

احمد شہزادتوبڑا کھلاڑی نکلا ۔۔۔ قومی کرکٹر برہنہ حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

02:06 pm

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے بیٹسمین احمد شہزاد اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی کافی میمی ماضی میں شیئر ہوتی رہی ہیں جبکہ وہ سیلفیاں لینے کے شوق کے باعث بھی کافی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی ایک ایسی ویڈیو شیئر کر دی ہے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر احمد شہزاد صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ وہ برہنہ حالت میں بڑی پھرتی کے ساتھ تیراکی کر رہے ہیں ، ان کے چاہنے والے ان کے اس ہنر سے ناواقف تھے ، تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ میں کم بیک کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا لوہا منوایا تاہم اب عوام کو یہ بھی پتا چل چکا ہے کہ احمد شہزاد بہت اچھے تیراک بھی ہیں ۔ چند دن قبل بین الاقوامی شہر ت یافتہ سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹا گرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں وہ انتہائی ماہر انداز میں تیرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ پر بے حد پسند کی گئی اور ان کے فینز نے اسے خوب شیئر کیا ، اب یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ احمد شہزاد نے دراصل کرسٹیانو رونالڈو کو کاپی کیا ہے لیکن ہم اسے ’اتفاق ‘ضرور قرار دے سکتے ہیں کیونکہ احمد شہزاد نے بھی فٹبالر کرسٹیانورونالڈو سے ملتی جلتی ایک سویمنگ کی ویڈیو بنا کر انسٹا گرام پر دو دن پہلے لگائی ہے ۔ تاہم دونوں ویڈیو میں سویمنگ کی جارہی ہےتاہم فٹبالر اور کرکٹر کی ویڈیو میں سب سے بڑا حسن اتفاق اور دلچسپ بات ان کی ویڈیو کا ’عنوان ‘ ہےچونکہ کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو ایک ہفتہ پہلے ویڈیو شیئر کی تھی اور انہوں نے اس کے ساتھ لکھا کہ ”اپنی تندرستی کیلئے سخت محنت کر رہاہوں “۔اب یہاں پر’ اتفاق‘ یہ ہوا کہ احمد شہزاد نے بھی اس جیسا ہی عنوان اپنی ویڈیو کے ساتھ بھی لکھا تھا۔

تازہ ترین خبریں