08:49 am
پرستار مجھے چوکوں، چھکوں کی مشین سمجھتے ہیں: کرس گیل

پرستار مجھے چوکوں، چھکوں کی مشین سمجھتے ہیں: کرس گیل

08:49 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل کا کہنا ہے کہ مجھے چھکوں کی مشین سمجھا جاتا ہے کہ وکٹ پر آؤں، بٹن دباؤں اور چھکے پہ چھکا لگاؤں۔ انہیں خود کیا اچھا لگتا ہے، کیرئر کے آخری ورلڈ کپ سے پہلے کرس گیل نے سب بتا دیا۔انتالیس سالہ
کرس گیل جو کرکٹ کو جارحانہ انداز سے کھیلتے اور تیکھے بلے باز کی شہرت رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ پرستار انہیں چھکوں کی مشین سمجھتے ہیں کہ آؤں بٹن دباؤں اور چل سو چل، کہا کہ خود انہیں بھی باؤنڈری سے باہر گیند کو پھینکنا اچھا لگتا ہے۔کرس گیل ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ سو سترہ چھکے مارنے کا منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں، ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرئر کے آخری ورلڈ کپ کو کیسے یادگار بنانا چاہتے ہیں، لیجنڈری آئن بشپ کو انٹرویو میں سب بتا دیا۔

تازہ ترین خبریں