11:00 am
فٹبال ایف اے کپ، واٹفورڈ نے وولور وانڈررز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

فٹبال ایف اے کپ، واٹفورڈ نے وولور وانڈررز کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

11:00 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) فٹبال ایف اے کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، واٹفورڈ نے وولور وانڈررز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، اضافی وقت بلکہ آخری منٹس میں گولز سے بازی پلٹ دی۔ومبلے فٹبال سٹیڈیم میں ایک اور تگڑا مقابلہ، ایف اے کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں واٹفورڈ اور وولور ہیمپٹن وارنڈررز مدمقابل ہوئے۔ فُل پیک سٹیڈیم میں ہیڈر سے گول اور برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار
رہی۔دوسرے ہاف میں گیم میں بڑی تیزی آئی، ایروبک سٹائل گول نے دل جیت لیے۔ اٹھہتر منٹ کے بعد واٹفورڈ کا پہلا گول ہوا، انجری ٹائم میں غلطی وانڈررز کے گلے پڑ گئی، ڈینی نے اضافی کی پنلٹی پر گول کر کے حساب برابر کر دیا۔واٹفورڈ کے بپھرے کھلاڑی نے آخری لمحے ایک اور گول کر کے حریف وانڈررز کا گول کر دیا۔ تین دو کی جیت سے واٹفورڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی، ٹائٹل مقابلہ واٹفورڈ اور مانچسٹر سٹی کے درمیان اٹھارہ مئی کو ہو گا۔

تازہ ترین خبریں