11:04 am
شہرت کے لیے نہیں ٹیم کو فتح دلانے کا عزم لے کرمیدان میں اترتا ہوں، الزاری

شہرت کے لیے نہیں ٹیم کو فتح دلانے کا عزم لے کرمیدان میں اترتا ہوں، الزاری

11:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آئی پی ایل ڈیبیو پر 12 رنز کے عوض 6 وکٹیں اڑانے والے ویسٹ انڈین بولر الزاری جوزف کہتے ہیں کہ میں شہرت کیلیے نہیں ٹیم کو جتوانے کیلیے کھیلتا ہوں۔ممبئی انڈینز نے ان کی خدمات نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن کے انجرڈ ہونے پر حاصل کی
تھیں، ہفتے کی شب سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ڈیبیو میچ میں انھوں نے تباہ کن بولنگ سے ٹیم کو 40 رنز سے فتح دلوائی تھی، اس طرح انھوں نے 2008 میں آئی پی ایل کے ابتدائی ایڈیشن میں سہیل تنویر کی جانب قائم کیا گیا بہترین بولنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔الزاری جوزف کہتے ہیں کہ میرے لیے آئی پی ایل کا افسانوی آغاز رہا تاہم میری پہلی کوشش اپنی ٹیم کو فتح دلانا ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں