02:35 pm
بڑے بڑے ریکارڈ پاش پاش ،پاکستان کا انتہائی معروف بلے بازشاندار اعزاز کا مالک بن گیا، جانتے ہیں یہ کون ہیں ؟

بڑے بڑے ریکارڈ پاش پاش ،پاکستان کا انتہائی معروف بلے بازشاندار اعزاز کا مالک بن گیا، جانتے ہیں یہ کون ہیں ؟

02:35 pm

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بڑے بڑے ریکارڈ پاش پاش ،پاکستان کا انتہائی معروف بلے بازشاندار اعزاز کا مالک بن گیا، جانتے ہیں یہ کون ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز سلمان بٹ نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا مایہ ناز جنوبی افریقی بلے باز جیک کیلس کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ون ڈ ے ٹورنامنٹ میں سابق کپتان سلمان بٹ نے خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے بلوچستان کیخلاف132گیندوں پر16چوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 133رنز سکور کیے
،یہ 34سالہ سلمان بٹ کی لسٹ اے کرکٹ میں 24ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیک کیلس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں(23) کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،ٹیسٹ اوپنر سلمان بٹ اب تک204لسٹ اے میچز کی202اننگز میں 46.63 کی اوسط سے8580رنز سکور کرچکے ہیں جس میں24سنچریاں اور47نصف سنچریاں شامل ہیں۔لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں۔ ٹیسٹ اوپنر خرم منظور23سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں ،قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کےساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے5ویں جبکہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور بابر اعظم18، 18سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ17سنچریوں کے ساتھ 7ویں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر 8ویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں