03:08 pm
سرفراز احمد نے بھی حمایت کردی

سرفراز احمد نے بھی حمایت کردی

03:08 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے میچ کے دوران فوجی ٹوپیاں پہننے کےمعاملے کی حمایت کر دی ہے۔سرفراز احمد نے انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںپہنچنے والی ٹیموں کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آرمی کیپ پہن کر میچ کھیل سکتی ہے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہر کپتان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے ورلڈکپ جیتے اور میرا بھی یہی خواب ہے،
مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان اس میگا ایونٹ کا فائنل ضرور کھیلے گا۔انہوں نے پیشنگوئی کی کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے اوپر ابھر کر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھاتی آئی ہے۔کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہاکہ ٹیم میچ میں آرمی کیپ پہن سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کے زخمی ہو جانے کی صورت میں اس کا متبادل وہاں ہی موجود ہو گا۔ مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ حسن علی نے پی ایس ایل میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ امام الحق اور فخر زمان ورلڈکپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، محمد عامر بھی ایک اچھا فاسٹ بائولر ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سیریز میں وہ وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حسنین بھی ایک اچھا فاسٹ بائولر ہے تاہم اسے مزید پالش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھا سکے، اسے اپنی سپیڈ کی بجائے اپنی لائن اینڈ لینتھ کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک سب سے سینئر ترین کھلاڑی ہیں اور میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ایک لیگ اسپنر اور ایک آف اسپنر کا انتخاب کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبریں