10:21 am
آئی پی ایل: گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ

آئی پی ایل: گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ

10:21 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی پی ایل میں گیند وکٹوں پر لگنے کے باوجود بیلز نہ گرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں تین بار اس وجہ سے بیٹسمین آؤٹ ہونے سے بچے ہیں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اوپنر کرس لین گذشتہ روز گیند اسٹمپس میں
لگنے کے باوجود آؤٹ ہونے سے محفوظ رہے تھے۔یہ واقعہ چوتھے اوور میں پیش آیا جب لین 13 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، دھول کولکرنی کی ڈلیوری پر ان سائیڈ ایج پر گیند اسٹمپس سے ٹکرائی، بیلز اچھلیں مگر پھر اپنی جگہ پر آگئیں، قانون کی رو سے بیلز نہ گرنے کی وجہ سے لین کو بیٹنگ جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔

تازہ ترین خبریں