01:29 pm
جیساباپ ویسابیٹا،سرفرازاحمدکابیٹابھی کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگا

جیساباپ ویسابیٹا،سرفرازاحمدکابیٹابھی کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگا

01:29 pm

کراچی(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بیٹا بھی کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے لگا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ میں بھی کرکٹ کی بھرپور صلاحیتیں نظر آرہی ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سرفراز کیپنگ اور ان کا بیٹا بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
عبداللہ حیران کن طور پر سیدھے بیٹ کے ساتھ اسٹروک کھیلنے کے بعد رن مکمل کرنے کیلیے دوڑتا نظر آتا ہے، اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد نے لکھا ہے کہ میری اور عبداللہ کی وکٹوں کے درمیان رننگ ایک جیسی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے سرفراز احمد کو طویل عرصہ بعد گھر پر وقت گزارنے کا موقع ملا ہے، انہیں 15 اور 16 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے فٹنس ٹیسٹ سے قبل لاہور پہنچنا ہے۔

تازہ ترین خبریں