07:49 am
فٹبال چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائٹڈ کو 0-1 سے شکست دیدی

فٹبال چیمپئنز لیگ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائٹڈ کو 0-1 سے شکست دیدی

07:49 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فٹبال چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں یووینٹس اور آئیکس کا اعصاب شکن مقابلہ ایک ایک کی برابری پر ختم ہو گیا، کرسٹیانو رونالڈو نے سٹائلش گول سے ایونٹ میں ریکارڈ ایک سو پچیسواں گول سکور کر لیا۔ دوسرے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا تگڑا
مقابلہ ہوا، شاء کے اون گول نے میسی کی ٹیم بارسلونا کو فتح دلا دی۔فٹبال چیمپئنز لیگ میں یووینٹس اور آئیکس کا زوردار مقابلہ ہوا، کرسٹیانو رونالڈو نے ہوا میں اچھلتے ہوئے ہیڈر سے کمال گول کر کے سب کو حیران کر دیا جس سے میچ 1-1 سے برابر ہو گیا، اس طرح لیگ میں رونالڈو کے ریکارڈ 125 گول مکمل ہو گئے۔کوارٹر فائنل فرسٹ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور بارسلونا کے درمیان بھی زبردست مقابلہ ہوا۔ بارہویں منٹ میں شاء کی غلطی بارسلونا کے کام آئی اور میسی کی ٹیم کو 0-1 سے فتح مل گئی۔

تازہ ترین خبریں