09:08 am
جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوا وہی آزمائش سے گزریں گے

جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوا وہی آزمائش سے گزریں گے

09:08 am

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے اضافی پلیئرز کو طلب کئے جانے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت کردی ہے کہ جن 23 کھلاڑیوں کے ناموں کا سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا وہی پندرہ اور سولہ اپریل کو آزمائش سے گزارے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ اور راولپنڈی میں جاری پاکستان کپ میں بہترین کارکردگی کے مالک متعدد کھلاڑیوں کو انگلینڈ ٹور اور ورلڈ کپ کے لیے اعلان شدہ ممکنہ 23 پلیئرز میں شامل نہیں کیا گیا جن میں مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل،فاسٹ باؤلر وہاب ریاض اور اوپنر احمد شہزاد کے علاوہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کے نام نمایاں ہیں۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز عمر اکمل،وہاب ریاض ،احمد شہزاد اور افتخار احمد کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا ہے لیکن پی سی بی ترجمان نے جواب دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ مزید کسی کھلاڑی کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب نہیں کیا جا رہا اور جن کھلاڑیوں کو فٹنس کی آزمائش کے لیے سلیکشن کمیٹی نے طلب کیا تھا ان کی تعداد بدستور 23 ہی ہے جس میں کوئی اضافہ ممکن نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبریں