10:18 am
رمیز راجہ کو آئی پی ایل کوچز کی میدان میں مداخلت پر غصہ آگیا

رمیز راجہ کو آئی پی ایل کوچز کی میدان میں مداخلت پر غصہ آگیا

10:18 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ آئی پی ایل کوچز کی میدان میں در اندازی پر برہم ہوگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ بات ہضم نہیں ہوتی کہ اننگز شوع ہونے سے قبل جب کھلاڑی میدان میں جمع ہو کرحکمت
عملی کے بارے میں بات اور اپنا عزم جواں کرتے ہیں تو کوچز کیوں آد ھمکتے ہیں؟سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ باؤنڈری کے اندر 75 میٹر کے گراؤنڈ میں کپتان کی حکمرانی ہونا چاہیے، جس کو ٹیم کی قیادت کرنا ہے وہیباسنظرآئے اور کھلاڑیوں کو ہدایت دے تو بہترہے۔

تازہ ترین خبریں