07:01 am
پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاریاں، سری لنکن ٹیم سے رابطہ کرنے پر کیا جواب ملا؟ پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی تیاریاں، سری لنکن ٹیم سے رابطہ کرنے پر کیا جواب ملا؟ پاکستانی شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

07:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن بورڈ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رابط کیا ہے اور دو ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے مثبت اشارہ دیا ہے اور مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی صورت میں لاہور اور کراچی میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے
کہ آئندہ چند ہفتوں میں سیریز پاکستان میں ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2009ءکو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی تاہم وقتاً فوقتاً انٹرنیشنل کرکٹرز اور ٹیمیں پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلتے رہے ہیں۔پاکستان نے 2015ءمیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ون ڈے اور ٹی 20سیریز کیلئے زمبابوے کی میزبانی کی جس کے بعد 2017ءمیں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے 3 ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلے اور اسی سال سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ہی ایک ٹی 20میچ بھی کھیلا۔2018ءمیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تین ٹی 20میچز کھیلے اور اب پی سی بی ملک میں مکمل طور پر عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور اس ضمن میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں