07:02 am
محمد حفیظ کی انجری کیسی ہے اور وہ ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ جا سکتے ہیں یا نہیں؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

محمد حفیظ کی انجری کیسی ہے اور وہ ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ جا سکتے ہیں یا نہیں؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

07:02 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی کرکٹر محمد حفیظ انگوٹھے کی سرجری کے بعد صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور اگلے چند روز میں بحالی پروگرام پر عمل شروع کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے دوران انگوٹھے کی انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے اور 2 ہفتے قبل ان کی دوسری سرجری ہوئی جس کے بعد وہ اہل خانہ کیساتھ شمالی علاقہ جات کی سیر پر چلے گئے۔
آل راؤنڈر انجری کے حوالے سے پی سی بی میڈیکل پینل سے مکمل رابطے میں اور فٹنس کے حصول کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ 15 اور 16 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ کیلئے بلائے جانے والے 23 کرکٹرز میں شامل ہیں اور اس میں شمولیت کیلئے تیار بھی ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے زخم کے ٹانکوں کو جھٹکوں سے محفوظ رکھنے کیلئے انہوں نے ابھی تک رننگ اور جم ٹریننگ بھی شروع نہیں کی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سلیکشن کمیٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ انگلینڈ کی کنڈیشز میں محمد حفیظ جیسے تجربہ کار پلیئر کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے اور ٹیم کی روانگی کے وقت تک محمد حفیظ مکمل فٹ بھی ہوچکے ہوں گے جس کے بعد ان کا فٹنس ٹیسٹ انگلینڈ جاکر بھی کسی وقت لیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں