02:47 pm
سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ذریعے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سری لنکا نے پاکستان میں کھیلنے کی ہامی بھرلی ہے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا نے پی سی بی کی درخواست پر پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کی تجویز پر مثبت اشارے دیئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید مذاکرات کے بعد جلد اس تجویز کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔پی سی بی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا کے ساتھ دو ٹیسٹ کی میزبانی لاہور اور کراچی میں کرنے کا خواہاں ہے، اس حوالے سے پی سی بی حکام سری لنکن بورڈ کو ٹیم بجھوانے پر قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں،
سری لنکن بورڈ کی طرف سے امید افزا جوابات کے بعد بورڈ حکام کو یقین ہے کہ جلد معاملات طے پا جائیں گے۔آئی سی سی حکام بھی پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال اور پاکستان سپر لیگ کے میچز کے کامیاب انعقاد پر خوش ہیں اور اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں اگر بورڈز آپس میں بات چیت کرکے کھیلنے پر راضی ہوتے ہیں تو آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش بورڈ کے ساتھ بھی مذاکرات کررہا ہے جس میں یواے ای کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے، زیادہ امکان یہ ہی ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کے ساتھ میچز یواے ای میں ہی ہوں گے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کے لیے قومی ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا کا دورہ بھی کررہی ہے ، ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کی ٹیمیں کھیلیں گی اور ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 2021ء میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا