02:59 pm
سرفراز احمد کا ورلڈ کپ ٹرافی کو شوکیس میں سجانے کا عزم

سرفراز احمد کا ورلڈ کپ ٹرافی کو شوکیس میں سجانے کا عزم

02:59 pm

اسلام آباد / لاہور(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈکپ ٹرافی کو شوکیس میں سجانے کا عزم کرلیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد گذشتہ روز اسے دبئی سے اسلام آباد لے کر آئے، آئی سی سی کا معاون اسٹاف بھی ہمراہ تھا، سخت سیکیورٹی میں ٹرافی کو ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا جو وہاں موجود میڈیا اور لوگوں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنی، سرفراز احمد نے پریس کانفرنس بھی کی۔جمعے کو مقامی شاپنگ مال میں رونمائی ہوگی،شائقین ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوا سکیں گے،اسے وزیر اعظم ہاؤس لے جانے کا امکان ہے، ٹرافی ہفتے
کو لاہور اور اگلے روزکراچی میںجلوے بکھیرے گی، شہر قائد میں کنسرٹ کا انعقاد اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ٹرافی اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں بھی پاکستان آچکی، اس وقت میزبانی اور سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پی سی بی کے سپرد تھیں، ٹرافی کو لاہور میں گھمایا بھی گیا تھا، میگا ایونٹ سے قبل اب اس کی آمد اور تقریبات کا اہتمام ایک اسپانسر ادارے کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ کو پاکستان بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے، گذشتہ 3 سال میں یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا عمل بڑی تیزی سے ہوا، عوام کو اپنے میدانوں پر کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملا، یہ سب چیف آف آرمی اسٹاف، پاک فوج اور پی سی بی کی کوششوں سے ممکن ہوا۔انھوں نے کہا کہ میں ٹرافی کے پاکستان آنے پر بہت پُرجوش ہوں، عام لوگوں کو اسے دیکھنے اور سیلفیز بنانے کا موقع مل رہا ہے، قوم میں ایک جذبہ پیدا ہو گا، عوام گرین شرٹس کی کامیابی کیلیے دعا کریں۔ ہم کوشش کریں گے کہ چیمپئن بن کر ٹرافی کو وطن واپس لائیں،انھوں نے کہا کہ مشن ورلڈ کپ مشکل اور تمام ہی ٹیمیں مضبوط ہیں،ہماری کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔سرفراز نے کہا کہ قومی ٹیم کی مڈل آرڈر بیٹنگ مضبوط اوراس میں بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین موجود ہیں، اس لیے کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں، اضافی وکٹ کیپر کی ضرورت ہوئی تو محمد رضوان کو لے جایا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ محمد عامر کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا، انگلینڈ کیخلاف سیریز اور وارم اپ میچز میں خامیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں