01:18 pm
مسٹر کول ‘‘ دھونی نو بال کے فیصلے پر آپے سے باہر

مسٹر کول ‘‘ دھونی نو بال کے فیصلے پر آپے سے باہر

01:18 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ میں ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے شہرت رکھنے والے مہندرا سنگھ دھونی آئی پی ایل میچ میں متنازع امپائرنگ فیصلے پر آپے سے باہر ہوگئے جس پر انھیں میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔مہندرا سنگھ دھونی اس بار بھی چنئی سپرکنگز کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں، اننگز کے اختتامی اوور میں ٹیم کو فتح کیلیے 18 رنز درکار تھے، راجستھان کے بولر بین اسٹوکس کی پہلی گیند پر رویندرا جڈیجا نے چھکا لگاکر چنئی کو فتح کے قریب کیا، دوسری گیند نو قرار پائی، جس پر رویندرا نے سنگل بناکر اسٹرائیک دھونی کو سونپ دی، آفیشل دوسری گیند پر دھونی نے 2 رنز جوڑکر ہدف کو مزید قریب کیا،
تیسری بال پر اسٹوکس نے دھونی کو یارکر پر بولڈ کرکے میدان بدر کردیا، چنئی کو آخری3 بالز پر فتح کیلیے مزید 8 رنز درکار تھے۔چوتھی گیند اسٹوکس نے نئے بیٹسمین مچل سینٹنر کو کرائی، جس پر انھوں نے 2رنز بنائے،یہ گیند کندھے سے اوپر تھی،ابتدائی طور پر امپائر الہاس گاندھی نے اسے ’ نوبال‘ قرار دیا لیکن لیگ امپائر بروس اوکسنفورڈ نے فیصلہ مسترد کردیا۔اس صورتحال پر دھونی برہم ہو گئے اور غیرمعمولی طور پر گراؤنڈ میں واپس آکر امپائر سے بحث کرنے لگے، اس دوران انگلش بولر بین اسٹوکس بھی درمیان میں آئے، دھونی اس گیند کو نوبال قرار دلانے کیلیے اصرار کرتے رہے لیکن لیگ امپائر نے ان کی بات نہیں سنی، پانچویں گیند پر سینٹنر نے پھر 2رنز جوڑے،اگلی بال وائیڈ ہوئی ، آخری گیند پر چنئی کو فتح کیلیے مزید3 رنز درکار تھے اور سینٹنر نے چھکا جڑکر اسے4 وکٹ سے کامیابی دلادی۔اس معاملے پرکوچ اسٹیفن فلیمنگ نے دھونی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور کپتان اس صورتحال پر وضاحت کیلیے امپائرز کے پاس گئے تھے، غلط اور درست سے متعلق بات کرنے کا سب کو حق ہے۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ٹویٹر پر دھونی کے طرزعمل پر شدید تنقید کی،اس کامیابی کے ساتھ ہی دھونی نے آئی پی ایل میں میچز فتوحات کی سنچری بھی مکمل کرلی تاہم امپائر سے بحث پر جرمانہ عائد ہونے سے اس کا مزہ کرکرا ہوگیا۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

 پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے

شہباز شریف دو قسم کے بوٹ اچھی طرح پالش کرتا ہے ، ایک فوجی اور دوسرے ۔۔۔کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

شہباز شریف دو قسم کے بوٹ اچھی طرح پالش کرتا ہے ، ایک فوجی اور دوسرے ۔۔۔کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

یہ کوئی فیصلہ نہیں بلکہ ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنماءخورشید شاہ نے تحریک انصاف کی خوشیوں پرپانی پھیردیا

یہ کوئی فیصلہ نہیں بلکہ ۔۔۔مسلم لیگ ن کے رہنماءخورشید شاہ نے تحریک انصاف کی خوشیوں پرپانی پھیردیا

میں کوئی سیاسی تقریرنہیں کررہابلکہ۔۔۔کپتان نے بڑی بات کہہ دی

میں کوئی سیاسی تقریرنہیں کررہابلکہ۔۔۔کپتان نے بڑی بات کہہ دی

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی: قانونی ٹیم طلب

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس ملتوی کردی: قانونی ٹیم طلب

عامرلیاقت دانیہ کومعاف کرنے پرتیار۔۔۔بڑی پیش کش کردی

عامرلیاقت دانیہ کومعاف کرنے پرتیار۔۔۔بڑی پیش کش کردی

پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

سابق وزیراعظم عمران خان کوبڑاجھٹکا۔۔۔کتنے ہزارکنال زمین واپس لے لی گئی ،بڑی خبرآگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کوبڑاجھٹکا۔۔۔کتنے ہزارکنال زمین واپس لے لی گئی ،بڑی خبرآگئی

جس نے سازش کی وہ آج سوچتا تو ہوگا اس نے۔۔سابق وفاقی وزیرحماد اظہرنے حیران کن بات کہہ دی

جس نے سازش کی وہ آج سوچتا تو ہوگا اس نے۔۔سابق وفاقی وزیرحماد اظہرنے حیران کن بات کہہ دی

شہباز اور حمزہ کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی،سپریم کورٹ کافیصلہ آنے کے بعد فواد چوہدری بول پڑے

شہباز اور حمزہ کی حکومت آئینی طور پر ختم ہوگئی،سپریم کورٹ کافیصلہ آنے کے بعد فواد چوہدری بول پڑے