01:21 pm
پاکستان کپ، عابد علی نے کے پی کے کو جگمگاتی ٹرافی کا حقدار بنا دیا

پاکستان کپ، عابد علی نے کے پی کے کو جگمگاتی ٹرافی کا حقدار بنا دیا

01:21 pm

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)عابدعلی نے خیرپختونخوا کو پاکستان کپ کی جگمگاتی ٹرافی کا حقدار بنا دیا، اوپنر نے 132رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔خیرپختونخوا سے فائنل میں بھرپورمقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو محض9 رنزسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، فاتح الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7 وکٹ پر 307 کا مجموعہ ترتیب دیا،اوپنر عابد علی نے132 کی اننگز کھیلی، جس میں 12چوکے اور 3 چھکے شامل رہے، سلمان بٹ 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔عابد علی نے ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کیلیے آنے والے محمد سعد کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے136 رنزجوڑ کر ٹیم کا ٹوٹل 139تک پہنچایا، اس میں سعد کا حصہ51 رنز رہا، عادل امین (1) اور خوشدل شاہ (2) اس بار زیادہ دیروکٹ پر قیام ممکن نہیں بنا سکے۔زوہیب خان 27 رنز بناکر نمایاں رہے،اس کے بعد 238 پر ٹیم کی 2وکٹیں گریں،
ٹاپ اسکورر عابد علی کے بعد عدنان اکمل 14 رنزبناکر میدان بدر ہوئے، سہیل خان اور وہاب ریاض نے مزید کوئی نقصان کیے بغیر ٹوٹل کو 307 تک پہنچا دیا، سہیل نے 20 گیندوں پر 45 رنزناٹ آؤٹ بنائے جبکہ وہاب 21 بالز پر22 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، علی عمران نے 48 رنزدے کر3 کھلاڑیوں کوپویلین بھیجا،حارث رؤف نے 41رنز کے عوض2 وکٹیں لیں۔بلوچستان کی ٹیم جوابی اننگز میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر298 رنزتک محدود رہی، اویس ضیا اور ذیشان اشرف کے درمیان 35 رنز کی اوپننگ شراکت کا خاتمہ عرفان کے ہاتھوں ہوا، ذیشان 16رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔کپتان اسد شفیق اور اویس ضیا نے ٹوٹل 127 تک پہنچایا، اسد شفیق 48 کے انفرادی اسکور پر زوہیب کی گیند پر عدنان اکمل کے ہاتھوں اسٹمپڈ ہوگئے، عمراکمل 23، علی عمران 27 اور بسم اللہ خان 20 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، اویس ضیا 83 رنز پر ہمت ہارگئے، ان کی اننگز میں 10 چوکے شامل رہے، فواد عالم 48 کے انفرادی اسکور پر میدان چھوڑ گئے، عماد بٹ11 اور حارث رؤف8 رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے،عمر خان اور محمد عرفان ایک ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل خان نے 3 اور عمید آصف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔عمر اکمل بہترین بیٹسمین، وہاب اور عماد بٹ بیسٹ بولرز قرار پائےپاکستان کپ کی فاتح ٹیم خیبرپختونخوا کو ونر ٹرافی کے ہمراہ 20لاکھ روپے کیش پرائز دیاگیا جبکہ بلوچستان کو رنر اپ ٹرافی اور10لاکھ انعام ملا، ایونٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ عمر اکمل نے وصول کیا، بیسٹ بولر وہاب ریاض اور عماد بٹ جبکہ بہترین آل راونڈرحماد اعظم قرار پائے، انھیں سووینیئر اور 25,25ہزار روپے کیش ایوارڈ ملا۔اختتامی تقریب کے موقع پرمہمان خصوصی پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی