06:43 pm
چیف سلیکٹر انضمام الحق کی چھٹی ۔۔۔۔ ان کی جگہ کس  سابق کھلاڑی کو یہ بڑا عہدہ دیا جانے والا ہے؟ جانیں

چیف سلیکٹر انضمام الحق کی چھٹی ۔۔۔۔ ان کی جگہ کس سابق کھلاڑی کو یہ بڑا عہدہ دیا جانے والا ہے؟ جانیں

06:43 pm

کراچی(ویب ڈیسک ) چیف سلیکٹر انضمام الحق کی کرسی ہلنے لگی، ورلڈکپ میں ٹیم کے نتائج توقعات کے مطابق نہ رہے تو معاہدے میں توسیع نہیں ہو گی۔انضمام الحق کو2016ءمیں قومی کرکٹ چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا، ان کے دور میں ٹیم کے نتائج ملے جلے رہے البتہ چیمپئنز ٹرافی کافاتح دستہ انھوں نے ہی منتخب کیا تھا، ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان18اپریل کو ہونا ہے جس کے بعد اگلی سیریز تک انضمام کا پی سی بی سے معاہدہ ختم ہو جائے گا،میگا ایونٹ میں نتائج توقعات کے مطابق نہ رہے تو انضمام کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں ہو گی
۔ذرائع کے مطابق بورڈ حکام چیف سلیکٹر کے کام سے مطمئن نہیں ہیں اور ان پراقربا پروری سمیت کئی باصلاحیت کرکٹرز کو نظرانداز کرنے کے الزامات لگتے رہتے ہیں،آسٹریلیا سے یو اے ای میں ون ڈے سیریز کیلئے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 سینئرز کو آرام کرانے اور پھر 0-5 سے شکست پر بھی وہ تنقید کا نشانہ بنے، سلیکشن معاملات میں انضمام کپتان سرفراز احمد کو بھی اکثر نظرانداز کرتے رہے ہیں جب کہ ایم ڈی وسیم خان ڈھکے چھپے الفاظ میں بتا چکے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کا انحصار ورلڈکپ میں ٹیم کی پرفارمنس پر ہے،انضمام بورڈ سے ہر ماہ 12 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ وصول کرتے ہیں،سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی بھی شامل ہیں مگر تینوں کا کام ربڑ سٹیمپ ہونے تک محدود ہے ،وہ اپنے چیف کے سامنے زبان نہیں کھولتے، اکثر غیرملکی ٹورز میں بھی انضمام خود ہی چلے جاتے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک اعلیٰ پی سی بی شخصیت سابق کپتان معین خان کو کوئی بڑی ذمہ داری دلانا چاہتی ہے اور مستقبل میں انکی خدمات حاصل کرنے کا امکان روشن ہے، وہ اس سے قبل کوچ،منیجر اور چیف سلیکٹر کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔دوسری جانب مکی آرتھر کا معاہدہ بھی میگا ایونٹ تک کا ہے،انکے مستقبل کا دارومداربھی ٹیم کے نتائج پر ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم 5 سے19 مئی تک انگلینڈ کیخلاف سیریز میں حصہ لے گی، اس کے بعد 30 تاریخ کومیگا ایونٹ شروع ہونا ہے، سکواڈ کی انگلینڈ روانگی 23 اپریل کو طے ہے۔

تازہ ترین خبریں

کیایکم جولائی سے 5ہزارکانوٹ ختم  ہونے والاہے؟عوام کےکام کی خبرآگئی

کیایکم جولائی سے 5ہزارکانوٹ ختم ہونے والاہے؟عوام کےکام کی خبرآگئی

 پاکستان کے اہم شہر میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان پولیس وین سے فرار، پھر کیا ہوا ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان پولیس وین سے فرار، پھر کیا ہوا ؟ 

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

مفتی انس کو مدرسے کی یاد ستانے لگی

مفتی انس کو مدرسے کی یاد ستانے لگی

 پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

فیس بک کی بڑی خرابی سامنے آگئی

فیس بک کی بڑی خرابی سامنے آگئی

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

واہ عامرلیاقت تیری قسمت۔۔طوبی ٰعامر نے ایساکیاکام کرڈالاکہ  سوشل میڈیاصارفین عامرلیاقت کی قسمت پررشک کرنے لگے

واہ عامرلیاقت تیری قسمت۔۔طوبی ٰعامر نے ایساکیاکام کرڈالاکہ سوشل میڈیاصارفین عامرلیاقت کی قسمت پررشک کرنے لگے

 کامیڈین نے ریسٹورنٹ مالکان کامذاق بناڈالا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کامیڈین نے ریسٹورنٹ مالکان کامذاق بناڈالا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک  ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیاکہتاہے؟جانیں

کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیاکہتاہے؟جانیں

جوبائیڈن کے دورحکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ  دیاجائے گا

جوبائیڈن کے دورحکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیاجائے گا

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی  بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل