03:44 pm
ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو پاکستان کا خوف ستانے لگا

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو پاکستان کا خوف ستانے لگا

03:44 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کا خوف ستانے لگا، کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ گرین شرٹس کے ساتھ ہمیں انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، وہ میگا ایونٹ کیلیے ٹاپ فیورٹ سائیڈز میں سے ایک ہیں، چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کیا تھا۔انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے پاکستان کو 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلیے انتہائی مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔ اگرچہ گرین شرٹس
کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا منہ دیکھنا پڑا جس کی وجہ سے آنے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے کچھ ابہام بھی ظاہر کیے گئے تاہم ایون مورگن سمجھتے ہیں کہ بدستور پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے۔ اس وقت انگلینڈ عالمی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے، اسے شوپیس ایونٹ کیلیے ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے تاہم ورلڈ کپ سے قبل میزبان سائیڈ کی آزمائش پاکستان کے خلاف 5 کو شیڈول واحد ٹوئنٹی 20 میچ اور اس کے فوری بعدکھیلی جانے والی 5 ون ڈے میچز کی باہمی سیریز میں ہوگی۔ دونوں ہی ٹیمیں اس سیریز کی بدولت ورلڈ کپ کیلیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لیے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، پاکستان ورلڈ کپ کیلیے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے، اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان کے ہی پاس ہے، انھوں نے انگلینڈ میں یہ ٹرافی جیتنے کیلیے بہت ہی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لیے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔ یاد رہے کہ 2015 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد انگلش ٹیم کی سفید بال کی کرکٹ میں کافی بہتری آئی ہے

تازہ ترین خبریں

کیایکم جولائی سے 5ہزارکانوٹ ختم  ہونے والاہے؟عوام کےکام کی خبرآگئی

کیایکم جولائی سے 5ہزارکانوٹ ختم ہونے والاہے؟عوام کےکام کی خبرآگئی

 پاکستان کے اہم شہر میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان پولیس وین سے فرار، پھر کیا ہوا ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان پولیس وین سے فرار، پھر کیا ہوا ؟ 

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

بختاور بھٹو کی شادی جنوری میں ہی کیوں رکھی گئی؟ وجہ سامنے آگئی

مفتی انس کو مدرسے کی یاد ستانے لگی

مفتی انس کو مدرسے کی یاد ستانے لگی

 پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

پی ڈی ایم تحریک سے جان نکل چکی ہے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا، شبلی فراز

فیس بک کی بڑی خرابی سامنے آگئی

فیس بک کی بڑی خرابی سامنے آگئی

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

واہ عامرلیاقت تیری قسمت۔۔طوبی ٰعامر نے ایساکیاکام کرڈالاکہ  سوشل میڈیاصارفین عامرلیاقت کی قسمت پررشک کرنے لگے

واہ عامرلیاقت تیری قسمت۔۔طوبی ٰعامر نے ایساکیاکام کرڈالاکہ سوشل میڈیاصارفین عامرلیاقت کی قسمت پررشک کرنے لگے

 کامیڈین نے ریسٹورنٹ مالکان کامذاق بناڈالا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کامیڈین نے ریسٹورنٹ مالکان کامذاق بناڈالا،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک  ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیاکہتاہے؟جانیں

کیا31جنوری کے بعد صارفین اے ٹی ایم سے صرف ایک ہزارروپیہ ہی نکلواسکیں گے،سٹیٹ بینک کیاکہتاہے؟جانیں

جوبائیڈن کے دورحکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ  دیاجائے گا

جوبائیڈن کے دورحکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیاجائے گا

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی  بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

9روپے فی یونٹ اضافہ کرناتھالیکن۔۔۔فی یونٹ بجلی بڑھنے سے اب اتنابل آئے گاکہ صنعتکاروں نے بھی سرپکڑ لیے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام وزیر اعظم پر برس پڑے

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل

پاکستانیوں نے 2نمبری میں سب کوپیچھے چھوڑ دیا،پنشن فراڈ سکینڈل