08:05 pm
محمدحفیظ کوورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جائےگایانہیں،فیصلہ سنادیاگیا

محمدحفیظ کوورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جائےگایانہیں،فیصلہ سنادیاگیا

08:05 pm

لاہور (ویب ڈیسک) محمد حفیظ کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی، آل راونڈر پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹرز کے دو روزہ آفیشل فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سوموار کے روز شروع ہوگئے جو منگل کو ختم ہوں گے۔کوچنگ سٹاف اور میڈیکل پینل کی زیر نگرانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔
پیر کے روز جنید خان،شعیب ملک، حسن علی، حسنین،، یاسر شاہ، محمد عابد، رضوان،فخر زمان، محمد حفیظ، شان مسعود، عماد وسیم کا یویو ٹیسٹ ہوا ہے۔ اس دوران سب سے زیادہ توجہ پی ایس ایل کے دوران زخمی ہو جانے والے آل راونڈر محمد حفیظ پر رہی۔محمد حفیظ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد ان کی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے 23 کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ایونٹ کا حصہ ہوں گے۔ منتخب ہونے والے ممکنہ کھلاڑی 16 اور 17 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں لگنے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کریں گے جبکہ ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان 18اپریل کو کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کیلئے منتخب کی گئی ٹیم کی ٹریننگ 20اور 21اپریل کو بھی ہوگی بعد ازاں پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی۔ ٹیم دورہ کے دوران پانچ ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ 2 ایک روزہ اور 1 ٹی ٹونٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔ جبکہ بعد ازاں قومی ٹیم 31 مئی سے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

وزیر اعظم کا خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے سے صاف انکار

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

لاہور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کی درخواست سماعت کےلئے منظور

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی ادار ے کھولنےکااعلان

 آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےاردن کےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی ملاقات

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دوبارہ اضافے کا امکان

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

جہانگیر ترین کو سینیٹ کے ٹکٹوں کےلئے بنائی جانے والی کمیٹی کا چئیرمین بنانے کی تجویز

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں سیاسی مخالفین کے گھر، املاک گرائے، ماوں بہنوں پر پرچے درج اور چادر وچار دیواری کی پامالی جاری ہے۔ مریم اورنگزیب

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

گل صاحب آج شبلی فراز سے جو عزت و افزائی ہوئی وہ کافی نہیں تھی؟عمران نیازی اور ان کے منشیوں سے ہر چوری کا حساب لیں گے ۔ عطا تارڑ

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

طلبا کچھ سمجھ نہ پائے ۔۔۔ امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا فیصلہ آگیا ، آن لائن امتحانات کا فیصلہ جامعات پرچھوڑ دیا

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

راج کپور کے مکان مالک کا ڈیڑھ کروڑ میں گھر حکومت کو بیچنے سے انکار

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا آج ہو گی

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

طلبا کا احتجاج رنگ لے آیا ۔۔۔ پشاور کے نجی یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کردئے 

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

سندھ کے اسسٹنٹ کمشنر کو دس ماہ میں دس بار تبادلے

 وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں  ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری

وزیراعظم ابھی ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں،جو ادارے اچھا کام کر رہے ہیں ان کا سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔ شازیہ مری