08:54 am
میری خواہش ہے کہ پی سی بی مجھے یہ ایک چیز دیدے“ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ سے پہلے دلی خواہش کا اظہار کر دیا

میری خواہش ہے کہ پی سی بی مجھے یہ ایک چیز دیدے“ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ سے پہلے دلی خواہش کا اظہار کر دیا

08:54 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈکپ سے قبل معاہدے میں توسیع کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کے خواہشمند نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کے معاہدے ورلڈ کپ تک ہیں جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سے خوا ہش کا اظہار کیا ہے
کہ ورلڈ کپ سے پہلے ان کے معاہدے میں توسیع کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے مکی آرتھر کی خواہش پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مکی آرتھر اس سے قبل بھی مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کئی بار میڈیا میں بھی کر چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور مزید کام کرنے کے خواہشمند نہیں اور انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد مزید کام نہ کرنے کا پیغام پی سی بی کو پہنچا دیا ہے۔واضح رہے کہ گرانٹ فلاور سے پہلی بار مئی 2014ءمیں دو سالہ معاہدہ کیا گیا تھا جبکہ قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی نے 6 مئی 2016ءکو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔