09:57 am
لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا

لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا

09:57 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور میں بارش نے قومی کرکٹرز کو انڈور پریکٹس تک محدود کر دیا۔قذافی اسٹیڈیم کا میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم ٹریننگ کے بعد بولنگ اور بیٹنگ میں صلاحیتیں نکھارنے پرکام کیا۔
عزیز کی وفات کے سبب پہلے روز رخصت پر رہنے والے حارث سہیل نے بھی دیگر پلیئرز کو جوائن کرلیا۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے پیسرز کو الگ سیشن کراتے ہوئے لائن اور لینتھ بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے، بیٹسمینوں نے بولنگ مشین کے ذریعے پھینکی جانے والی تیز اور بائونسی گیندوں کا سامنا کیا، ورلڈ کپ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو ہوگا۔