01:13 pm
ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ، محمد عامر ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے مگر ان کی جگہ ایسا خطرناک نیا نام شامل کہ مخالف ٹیمیں دعا کر نے لگیں

ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ، محمد عامر ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے مگر ان کی جگہ ایسا خطرناک نیا نام شامل کہ مخالف ٹیمیں دعا کر نے لگیں

01:13 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان ، محمد عامر ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے مگر ان کی جگہ ایسا خطرناک نیا نام شامل کہ مخالف ٹیمیں دعا کر نے لگیں : کاش عامر ہی کھیل لے ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ2019ءاور دورہ انگلینڈ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا، فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے ابتدائی 15رکنی سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تاہم انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ 2019ءکے لیے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، 2کھلاڑیوں کو ریزرو کے طور پر انگلینڈ لے جایا جائے گا۔ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ 15کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(وکٹ کیپر/کپتان)،محمد حفیظ،امام الحق،فخر زمان،شعیب ملک،محمد رضوان،بابر اعظم،حارث سہیل ،شاداب خان،عماد وسیم،فہیم اشرف،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری اورحسن علی شامل ہیں۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے محمد عامر اور آصف علی کو ٹیم میں لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا انحصار انگلینڈ کےخلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ان کی پرفارمنس پر ہوگا۔فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور عابد علی کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کی ٹریننگ 20اور 21اپریل کو بھی ہوگی اور کھلاڑی 21اپریل کو اور کپتان سرفراز 22اپریل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کےساتھ پریس کانفرنس کریں گے ، انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی تاکہ ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑی انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوسکیں ،پاکستان ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی ،ٹیم دورہ کے دوران 5ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلے گی جبکہ دو ففٹی اوور اور ایک ٹونٹی اوور کا پریکٹس میچ بھی کھیلا جائےگا ،قومی ٹیم کا پہلا پریکٹس ون ڈے میچ کینٹ کےخلاف 27اپریل کو، دوسرا نارتھمپٹن شائر کےخلاف 29اپریل کو ہوگا جبکہ لیسٹر شائر کےخلاف ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ یکم مئی کو ہوگا، انگلینڈ کےخلاف دورہ کا واحد ٹی ٹونٹی 5مئی کو کارڈف میں ہوگا ،5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 8مئی کو اوول ،دوسرا میچ 11مئی کو ہیمپشائر کرکٹ گراؤنڈ ، تیسرا ون ڈے 14مئی کو برسٹل میں، چوتھا ون ڈے 17مئی کو ٹرینٹ برج اور پانچواں ون ڈے 19مئی کو لیڈز میں ہوگا۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ،ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی ،افغانستان کےخلاف وارم اپ میچ 24مئی کو برسٹل میں منعقد ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کےخلاف 26مئی کو کارڈیف میں وارم اپ میچ ہوگا ،31مئی کو قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی ،دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج میں ہوگا ،تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کےخلاف برسٹل میں ہوگا ،چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کےخلاف ٹانٹن میں ہوگا ،پانچواں میچ 16جون کو بھارت کےخلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلا جائےگا ،چھٹا میچ 23جون کو ساؤتھ افریقہ کےخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کےخلاف 26جون کو ایجبیسٹن میں منعقد ہوگا ،آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کےخلاف ہیڈنگلے میں ہوگا جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کےخلاف لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں5 جولائی کو ہوگا۔

تازہ ترین خبریں