05:33 am
انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

05:33 am

لاہور (نیوز ڈیسک )انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں محمد عامر فی الحال جگہ نہیں بناپائے جن کی شمولیت کا فیصلہ انگلینڈ کی سریز میں کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا جائے گا تاہم وہاب ریاض بھی ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں جن کیلئے شاہد آفریدی نے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”
یقینا سلیکشن کمیٹی کو ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ منتخب کرنے کیلئے بہترین 15 کھلاڑی چننا بہت مشکل مرحلہ ہو گا ، ان لوگوں کو مبارک باد جنہوں نے اس میں جگہ بنائی ، امید ہے کہ آپ جیت کر لوٹیں گے ، ذاتی طور پر میں وہاب ریاض کو ان کی پیس کے باعث اور محمد عامرکو جنہیں شمولیت کیلئے انگلینڈ میں کارکردگی کی شرط کا سامنا ہے ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کیلئے فخر زمان، امام الحق،بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، شہزاد خان، عماد وسیم، حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان ، محمد حسنین اور حارث سہیل کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ عابد علی ، محمد حفیظ بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبریں