03:23 pm
تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کی مشکل آسان کردی

تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کی مشکل آسان کردی

03:23 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)تجربے نے آؤٹ آف فارم ہاشم آملا کا معاملہ آسان کردیا اور جنوبی افریقی سلیکٹرز نے سینئر اوپننگ بیٹسمین کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔جنوبی افریقہ نے بھی ورلڈ کپ کیلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں آؤٹ آف فارم ہونے کے باوجود سینئر بیٹسمین ہاشم آملا کو شامل کیا گیا ہے، ناقص پرفارمنس کی وجہ سے ان کی میگا ایونٹ کیلیے سلیکشن پرکافی بحث ہورہی تھی، انھوں نے گذشتہ 16 ایک روزہ اننگز میں
صرف ایک سنچری بنائی اور اس کو بھی ایک برس سے زائد بیت چکا،اس دوران ان کی ایوریج صرف 35.26 رہی ہے۔آملا کو حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ میں فارم کی بحالی کا موقع فراہم کیا گیا مگر 6 اننگز میں ان کا ٹاپ اسکور 32 رہا، تین مرتبہ تو وہ ڈبل فیگر میں بھی نہیں پہنچ پائے۔ حیران کن طور پر آئی پی ایل میں عمدہ پرفارم کرنے والے آل راؤنڈر کرس مورس کو منتخب ہی نہیں کیا گیا، ان کی جگہ سلیکٹرز نے ڈیوائن پریٹوریس اور اینڈل فیلکوایو پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔فٹنس مسائل کے باوجود لونگی نگیڈی اور اینرچ نورٹیج کو منتخب کیا گیا ہے، رواں برس جنوری میں ڈیبیو کرنے والے ریسی وان ڈیر ڈوسین بھی میگا ایونٹ کے دستے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے،ان کی اس دوران 8 اننگز میں ایوریج 88.25 رہی ہے، اس لیے انھیں ہینڈرکس پر ترجیح دی گئی۔ ٹیسٹ اوپنر ایڈین مارکرم کو بھی اپنی عمدہ ڈومیسٹک فارم کا صلہ دیدیا گیا۔ڈوپلیسی قیادت کرینگے جبکہ تجربہ کار بیٹسمین جے پال ڈومنی اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ عمران طاہر فرسٹ چوائس لیگ اسپنر ہوں گے جبکہ اس شعبے میں دوسرے آپشن کے طور پر تبریز شمسی کا انتخاب کیا گیا ہے۔اسکواڈ میں کپتان ڈوپلیسی، ڈی کک، آملا، ڈیوڈ ملر، ڈومنی، مارکرم، وان ڈیر ڈوسین، پریٹوریس، فیلکوایو، ربادا، اسٹین، نگیڈی، نورٹیج، عمران طاہراور تبریز شمسی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے ایس او پیز جاری

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پاکستان کے اہم شہر میں 15 سے زائد شادیاں کرنے والافراڈیا ، پولیس حرکت میں آگئی

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

پینٹاگون کے نزدیک فائرنگ ، کئی افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

قومی اسمبلی ملازمین کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری ۔۔۔ کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ ممنوع قرار

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

الیکشن کمیشن کی عمارت کے دوسرے فلور پر آگ لگ گئی 

 قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

قائد اعظم پورٹریٹ کے سامنے غیر اخلاقی تصاویر بنوانے کے واقعے پر مقدمہ در ج

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

15 سے زائد شادیاں کرنے والے فراڈئے کے بیٹے کو ساہیوال پولیس نے گرفتار کرلیا 

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

قومی اسمبلی میں حکومتی جماعت کے دوارکان کے مابین شدید تلخ کلامی

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

شہبازشریف نےانٹرویودےدیالیکن ہمیں اب جواب دیناپڑتاہے۔ شاہد خاقان عباسی 

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔ مریم اورنگزیب

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

عمران خان سیاسی بصیرت سے تاحال محروم ہیں اور جمہوریت سے نفرت کرنے والی سوچ کے مہرے کے سوا کچھ نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

 چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

ن لیگی رکن پارلیمنٹ کے بیٹے کانیا کارنامہ ۔۔۔ اپنی جگہ دوسرے بندے کو امتحانی ہال میں بٹھا دیا

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 

نوازشریف کوکرکٹ کاشوق تھاوہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان