08:09 am
دنیائے کرکٹ کا انوکھا ترین واقعہ۔۔۔ 2 ہم جنس پرست فاسٹ باؤلرز نے آپس میں شادی کرلی

دنیائے کرکٹ کا انوکھا ترین واقعہ۔۔۔ 2 ہم جنس پرست فاسٹ باؤلرز نے آپس میں شادی کرلی

08:09 am

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک ) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین فاسٹ باؤلرز نے آپس میں شادی کرلی۔آسٹریلیا کی نکولا ہینکاک اور نیوزی لینڈ کی ہیلی جینسن کی شادی کی تقریب گزشتہ ہفتے ہوئی جس کے بعد دونوں خواتین فاسٹ باؤلرز ہنی مون منانے کیلئے نکل چکی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں
۔خیال رہے کہ دائیں ہاتھ کی فاسٹ باؤلر 26 سالہ ہیلی جینسن نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، وہ 8 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکی ہیں،جینسن نے وکٹوریا ویمنز کرکٹ کمپی ٹیشن میںمارچ2015ءمیںمیلبورن کرکٹ کلب کی جانب سے پراہان کے خلاف122رنز سکور کرکے سنچری سکور کرنے والی پہلے بلے باز ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔دائیں ہاتھ کی فاسٹ باؤلر 23 سالہ نکولا ہینکاک کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ وہ آسٹریلیا کی قومی ویمن ٹیم میں تو جگہ نہیں بنا پائیں تاہم وہ اپنے ملک کی اے ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ بگ بیش لیگ میں وکٹوریہ اور ملیبرن سٹارز کی طرف سے کھیل چکی ہیں،وہ ویمنز بگ بیش کے حالیہ سیزن میں میلبورن سٹارز کی جانب سے 14میچز میں19.92کی اوسط سے13وکٹیں لیکر دوسری کامیاب ترین باؤلررہیں،ان کے بہترین باؤلنگ فگرز سڈنی سکسرز کے خلاف22رنز کے عوض4وکٹیں رہیں جس نے ان کی ٹیم کو7وکٹوں سے کامیابی دلائی۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں اگست2013ءسے ہم جنس پرست افراد کی شادی قانونی ہے۔


تازہ ترین خبریں