09:57 am
پاکستان کو نیا شعیب اختر مل گیا، انگلینڈ میں ڈیبیو میچ مین ایسا ریکارڈ بنا لیاجو عمران خان کے پاس بھی نہیں

پاکستان کو نیا شعیب اختر مل گیا، انگلینڈ میں ڈیبیو میچ مین ایسا ریکارڈ بنا لیاجو عمران خان کے پاس بھی نہیں

09:57 am

لندن(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ میں سسیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے۔26سالہ میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ کے ساؤتھ گروپ میں سر ے کاؤنٹی کے خلاف سسیکس کے لیے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر9اوورز میں43رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں،یہ کسی بھی باؤلر کی جانب سے سسیکس کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین باؤلنگ پرفارمنس ہے،سرے نے مقررہ50اوورز میں9وکٹوں پر274رنز سکور کیے،
بین فوکس64،ول جیکس56 اورمار ک سٹون مین 38رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،سسیکس کاؤنٹی نے مطلوبہ ہدف48.1اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، سسیکس کی جانب سے لیوک رائٹ نے69رنز کی اننگز کھیلی جب کہ مین آف دی میچ ڈیوڈ ویئز نے81گیندوں پر14چوکوں کی مدد سے92رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔سرے کی جانب سے ٹام کیرن نے 3جب کہ مورنے مورکل اور گیرتھ بیٹی نے 2،2شکار کیے۔

تازہ ترین خبریں