08:25 pm
بم حملوں کے بعدکیاپاکستانی ٹیم سری لنکاجائے گی ،چیئرمین پی سی بی نے بڑااعلان کردیا

بم حملوں کے بعدکیاپاکستانی ٹیم سری لنکاجائے گی ،چیئرمین پی سی بی نے بڑااعلان کردیا

08:25 pm

کولمبو(ویب ڈیسک )سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا بھی مشکلات کا شکار ہوگیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔انہوں نے قومی انڈر19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے کہا کہ یہ دورہ میزبان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے،
تاہم سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ دورہ سری لنکا سے متعلق ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہوگی جہاں وہ 2 چار روزہ جبکہ 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم سری لنکا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف 3 مئی سے 6 مئی تک گال میں پہلا 4 روزہ میچ جبکہ 9 سے 12 مئی تک ہمبنٹوٹا میں دوسرا 4 روزہ میچ کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی اور دوسرا 17 مئی کو ہمبنٹوٹا جبکہ تیسرا میچ 20 مئی کو گال میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ 21 اپریل کی صبح کولمبو میں یکے بعد دیگے 8 بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں افراد ہلاک جبکہ اس سے بھی بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوگئے تھے۔پاکستان سمیت عالمی دنیا نے ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبریں

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا ویکسی نیشن نہ کرانیوالے اساتذہ اور سکول سٹاف کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ

 انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

انتخابات میں شکست پرنام بدلنے کے سوال پر عطا ء اللہ تارڑدلچسپ ردعمل

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے نوٹس پر موقف سامنے آگیا

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

عید کیلیے جانے والے مہاجرین افغانستان میں پھنس گئے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

افغان مہاجرین کو اب اپنے وطن واپس جانا چاہیے

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

پنجاب کے 46 فیصد شہری بزدار حکومت کی کارکردگی کو ’’زیرو‘‘ قرار دیدیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

بڑھتا کورونا وائرس :سند ھ حکومت نے 8اگست تک لاک ڈائون لگا دیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان سمیت جو بھی ان ممالک جائے گا اس پر 3سال کی پابندی لگا دی جائے،سعودی عرب نے بڑا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ استعفیٰ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا کہا؟ جانیں 

ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ استعفیٰ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے کیا کہا؟ جانیں