11:27 am
مشن ورلڈکپ: قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ چلی گئی

مشن ورلڈکپ: قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ چلی گئی

11:27 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم قومی جذبے سے سرشار انگلیند سیریز اور کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کے لیے لاہور سے براستہ دبئی لندن چلی گئی۔17 رکنی ٹیم سرفراز احمد کی زیر قیادت ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، ٹیم کا حصہ بننے والوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، عماد وسیم شامل ہیں۔ حسن علی، محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ، محمد حسنین بھی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے، عابد علی، بابر اعظم اور شاہین
شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا، ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 31 مئی کو کھیلے گی، پاکستان کا روایتی حریف انڈیا کےساتھ مقابلہ 16 جون کو ہوگا جبکہ ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں