04:21 pm
دشمنوں کی کلیاں اڑا دینے والے قومی ہیرو شاداب خان خطرناک مرض میں مبتلا

دشمنوں کی کلیاں اڑا دینے والے قومی ہیرو شاداب خان خطرناک مرض میں مبتلا

04:21 pm

لاہور (این این آئی)قومی ہیرو شاداب خان خطرناک مرض میں مبتلا ، ہنگامی لندن روانگی کی خبر، کس حال میں ہیں ، جانیں ۔۔پاکستانی کرکٹر شاداب خان علاج کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں جمعے کو لندن کے ڈاکٹر پیٹرک کینڈی انکا چیک اپ کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریننگ کیمپ کے آخری روز شاداب خان کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کا انکشاف ہوا تھا جس پر انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
ورلڈکپ میں شاداب خان کی شمولیت یقینی بنانے کیلئے پی سی بی ان کی جلد ریکوری اور فٹنس کیلئے تمام وسائل کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ رپورٹ میں وائرس کی نشاندہی پر شاداب خان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے۔

تازہ ترین خبریں