07:46 am
ورلڈ کپ سے پہلے بنگلہ دیش کے کھلاڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، 16 چھکوں کے ساتھ ڈبل سنچری داغ دی

ورلڈ کپ سے پہلے بنگلہ دیش کے کھلاڑی نے خطرے کی گھنٹی بجادی، 16 چھکوں کے ساتھ ڈبل سنچری داغ دی

07:46 am

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز سومیہ سرکار نے ورلڈ کپ سے پہلے ڈبل سنچری داغ کر حریف ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ انہوں نے لسٹ اے کے میچ میں 16 چھکوں کی مدد سے 208 رنز بنائے اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔23 اپریل کو کھیلے گئے
میچ میں شیخ جمال دھن مودی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 318 رنز کا ہدف دیا جو سومیہ سرکار کے بھرپور لاٹھی چارج کے باعث اباہانی لمیٹڈ نے ایک وکٹ پر ہی پورا کرلیا۔ اباہانی لمیٹڈ کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے سومیہ سرکار نے 153 گیندوں پر 14 چوکے اور 16 چھکے لگا کر 208 رنز بنائے۔انہوں نے جاہرالاسلام کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ پر 312 رنز کی شراکت داری قائم کی ، جاہر الاسلام نے 100 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے۔ سومیہ سرکار کی جارحانہ بلے بازی کے باعث ان کی ٹیم نے یہ میچ نہ صرف 9 وکٹوں سے جیت لیابلکہ ڈھاکہ پریمیئر لیگ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔

تازہ ترین خبریں