07:46 am
شاہینوں کی تیاریاں: پریکٹس سیشن میں کھلاڑی آج پھر ان یکشن ہونگے

شاہینوں کی تیاریاں: پریکٹس سیشن میں کھلاڑی آج پھر ان یکشن ہونگے

07:46 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) دورہ انگلینڈ پر گئی قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز اور ورلڈکپ کیلئے اپنے جوہروں کو چمکانا شروع کر دیا، گزشتہ روز کینٹ کاؤنٹی کے شہر کینٹر بری کے گراؤنڈ بیکنہم میں تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کیا گیا۔ پریکٹس سیشن کے دوسرے روز بھی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے۔فزیکل فٹنس کیلئے ڈرلز بھی کیں، مکی آرتھر کی زیر نگرانی پریکٹس کے دوران کوچز نے لیکچرز بھی دئیے، ماحول سے ہم آہنگی کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے علیحدہ سیشنز بھی کرائے گئے، تمام پلیئرز مکمل فٹ اور پرجوش دکھائی دئیے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے روزنامہ دنیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونے والا پریکٹس سیشن دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہا اور تین گھنٹے تک تمام کھلاڑیوں نے خود کو ماحول
سے ہم آہنگ کرنے کیلئے بیٹنگ،باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں میں بھی حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن میں دیگر تمام کوچز بھی فعال نظر آئے جنہوں نے پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو لیکچرز دئیے اور انہیں مفید باتوں سے بھی آگاہ کیا۔پی سی بی ترجمان نے وضاحت کی کہ انگلینڈ پہنچنے کے بعد چونکہ یہ پہلا ہی پریکٹس سیشن تھا لہٰذا ٹریننگ کو نارمل رکھا گیا اور اس موقع پر کسی بھی کھلاڑی نے میڈیا سے بھی گفتگو نہیں کی۔ واضح رہے کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان پہلا ملک ہے جس نے انگلش سرزمین پر قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑی 27 اپریل کو کینٹ، 29 اپریل کو نارتھمپٹن شائر جبکہ یکم مئی کو لیسسٹرشائر کاؤنٹی کیخلاف پریکٹس میچوں میں شرکت کریں گے۔یاد رہے ورلڈ کپ مقابلوں کا آغاز 30 مئی سے ہوگا۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو اوول میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کیخلاف 31 مئی کو کھیلے گی، پاکستان کا روایتی حریف انڈیا کےساتھ مقابلہ 16 جون کو ہوگا جبکہ ورلڈ کپ 2019ء کا فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں