11:12 am
محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے، دنیائے کرکٹ کی معتبر ترین آواز قومی بائولر کے حق میں بلند ہوگئی

محمد عامر کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے، دنیائے کرکٹ کی معتبر ترین آواز قومی بائولر کے حق میں بلند ہوگئی

11:12 am

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلرمحمد عامر کو بھی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے کیونکہ وہ بڑے اور اہم میچوں کے پلیئر ہیں۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے خود کو میگا ایونٹ کھیلنے کا بھی اہل ثابت کردیں گے۔48سالہ سابق سپن باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا
کہ محمد عامر کو حتمی پندرہ رکنی ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ نہ بنا کر دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ میگا ایونٹ سے قبل ہونے والے ہونے والے میچوں میں انہیں اپنی کارکردگی میں بہتری پر توجہ دینا ہوگی اوراگر وہ متاثر کن کارکردگی دکھا سکے تو پھر ورلڈ کپ کے دوران بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ محمد عامر کو قومی سکواڈ کا لازمی حصہ ہونا چاہئے کیونکہ ورلڈ کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں ان کی موجودگی کی ضرورت ہوگی جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بڑے میچ کا حوصلہ رکھتے ہیں اور میگا ایونٹس میں ایسے کرکٹرز کی ضرورت پڑتی ہے جو پریشر کی صورتحال میں اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور محمد عامر نے ماضی میں بھی بارہا خود کو ثابت کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں