05:39 pm
دنیائے کرکٹر کے عظیم ترین کھلاڑی نےپاکستان کے ورلڈ کپ نہ جیتنے کی پیشگوئی کر ڈالی

دنیائے کرکٹر کے عظیم ترین کھلاڑی نےپاکستان کے ورلڈ کپ نہ جیتنے کی پیشگوئی کر ڈالی

05:39 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کے عظیم کرکٹر نے پاکستان کے ورلڈ کپ نہ جیتنے کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بائولر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ 2019كکےلئے فیورٹ ہے جبکہ گرین شرٹس سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ انگلینڈ ورلڈکپ جیت کر سب کو سرپرائز دے سکتی ہے۔
سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو یقین نہیں کہ اس بار پاکستانی ٹیم عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کامیابی حاصل کر سکتی ہے البتہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انگلش ٹیم پہلی مرتبہ ٹرافی پر قابض ہو سکتی ہے ۔قومی ٹیم عمران خان کی زیر قیادت ایک مرتبہ 1992 کا عالمی کپ جیت چکی ہے جو اب ملک کے وزیر اعظم ہیں تاہم شعیب اختر کا خیال ہے کہ گرین شرٹس کو سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں