06:04 am
منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش

منظور جونیئر کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش

06:04 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق کپتان اولمپئن منظور جونیئر کو قومی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کر دی۔سیکریٹری شہباز سینئر نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی میں منظور جونیئر نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر ٹیم ان کے
حوالے کردی جائے تو ایک سال میں نتائج دینا شروع کردے گی۔سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم انھیں منیجر اور کوچ بننے کی پیشکش کرتے ہیں،اگر ایک سال میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آنے لگے تو اس سے زیادہ خوشی کی اور کیا بات ہوسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ازبکستان کی ٹیم لاہور، گوجرہ اوردیگر شہروں میں10 میچز کھیلے گی۔