04:20 pm
شاداب خان ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں  فیصلہ ہو گیا

شاداب خان ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں فیصلہ ہو گیا

04:20 pm

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کے چاہنے والوں کےلئے اچھی خبر آگئی ہے۔ قومی کرکٹر کے ڈاکٹری معائنے کے بعد ٹیم میں ان کی واپسی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان آل راونڈر شاداب خان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ شاداب خان کے خون میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اسی باعث شاداب خان ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔اب رپورٹس موصول ہوئی ہیں کہ لندن میں آل راونڈر شاداب خان کا تفصیلی طبی معائنہ کروایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کی صحت تسلی بخش قرار دے دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کی ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے بھی ردعمل دیتے ہوئے شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز اگلے ماہ مئی کی 31 تاریخ سے کرے گا۔ پاکستان عالمی کپ میں اپنی مہم کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گا۔ جبکہ عالمی کپ سے قبل پاکستان انگلینڈ کیخلاف انگلینڈ میں ہی 5 ایک روزہ میچز جبکہ ایک ٹی 20 میچ کی سیریز کھیلے گا۔

تازہ ترین خبریں